پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گورنر پنجاب کے ہمراہ وٹو ہاؤس آمد

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں وٹو ہاؤس آمد

لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سابق وزیراعلی مرحوم میاں منظور وٹو کے انتقال پر ان کی بیوہ پروین بیگم سے تعزیت کی

لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں معظم جہانزیب وٹو، میاں خرم جہانگیر وٹو اور میاں ذیشان منظور وٹو سے اظہار افسوس کیا

لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اسمبلی کے سابق اسپیکر میاں منظور وٹو کے انتقال پر ان کی صاحبزادیوں روبینہ شاہین وٹو، جہاں آراء وٹو، آمنہ قصوری، تبانہ شہزاد علی اور عائشہ منظور وٹو سے بھی رنج و غم کا اظہار کیا

لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی پنجاب کے سابق صدر میاں منظور وٹو کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبرِ جمیل کی دعا

لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ اور پی پی پی لاہور کے صدر فیصل میر نے بھی سوگواران سے تعزیت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں