اسلام آباد(پ ر) کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ملک وقار حیدر نے نیشنل پریس کلب میں ایک اہم اجلاس طلب کیا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں صدر ملک وقار حیدر کے علاوہ چوہدری اکرم کاشمیری، سید محسن شاہ، ظاہر ستی، راجہ رخسار، ایم اے راج، امجد حبیب، اعجاز شاہ، دانیال افضاء، سلمان بخاری، شاہ نجف ہمدانی، فیروز جوئیہ، فاروق احمد، چوہدری کامران، نور محمد، چوہدری زاہد حیات، بخت خان، نعیم اللہ بیگ، رانا یامین، پروین صدیق، سادات عباسی، مہناز اختر، صدف اسلم اور ملک حسن شریک ہوئے جبکہ خاور نواز راجہ نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد تنظیم کی بہتری اور فعالیت کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ممبران اور عہدیداران کے خلاف کارروائی کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔ اس موقع پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے والوں کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ الزامات ثابت کیے جائیں، بصورت دیگر دس ہزار روپے جرمانہ یا معافی طلب کرنا ہوگی۔اجلاس میں خالی عہدوں پر نئے اور متحرک اراکین کو ذمہ داریاں سونپنے کی منظوری بھی دی گئی۔ مزید برآں ہیلتھ کمیٹی، ایجوکیشن کمیٹی، کرائم کمیٹی اور ویمن سیلف ڈیفنس کمیٹی تشکیل دی گئیں جبکہ تمام ممبران اور عہدیداران کو تنظیمی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی گئی۔اجلاس کے بعد تنظیم کی نئی باڈی کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق ملک وقار حیدر صدر، راجہ وسم عباسی سینئر نائب صدر، جبکہ ظاہر ستی، میاں مناظر، عاقب عباسی، اظہر بھٹی اور اسد ہاشمی نائب صدور ہوں گے۔ چوہدری اکرم کاشمیری جنرل سیکرٹری، سید محسن شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سعدیہ حیدری فنانس سیکرٹری، راجہ رخسار احمد انفارمیشن سیکرٹری اور نائلہ میر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقرر کی گئیں۔اسی طرح نصیر عباس بخاری، ملک عامر صدیق، فیروز جوئیہ، شاہ نجف، زاہد حیات، ایم اے راج اور پروین صدیق کو جوائنٹ سیکرٹریز جبکہ فیصل ستی، رانا یامین، چوہدری عمیر، دانیال افضاء، صفدر لاج، کامران سیٹھی، امجد حبیب، نعیم اللہ بیگ، مہناز اختر، صدف اسلم، سنبل شہزادی، سعدیہ مرزا، شگفتہ مغل اور سنا عباسی کو گورننگ باڈی میں شامل کیا گیا۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ اس موقع پر عید کے بعد مری اور دیگر مقامات پر باربی کیو و تفریحی پروگرام کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔