ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ وارث خان کی حدود میں OPTP اور foodpanda کے ایک رائیڈر سے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر پیزے اور نقد رقم چھین لی گئی۔ واقعے کے بعد 15 پر کال کی گئی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مبینہ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں رائیڈر پر دباؤ ڈال کر معاملہ رفع دفع کرا دیا گیا۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری ہو چکی تھی تو پھر متاثرہ رائیڈر کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے مبینہ طور پر ملزمان کو کیوں چھوڑ دیا گیا؟
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس نوعیت کے واقعات میں متاثرین کو تحفظ اور انصاف نہ ملے تو ڈلیوری رائیڈرز اور عام شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا ہے۔ متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور اگر کسی قسم کی غفلت یا دباؤ ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔