اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے عمران خان کے وکالت نامے پر دستخط نا کرا کے دینے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے 25 مئی کو سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کر لیا

✒️اہم خبر ، اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے عمران خان کے وکالت نامے پر دستخط نا کرا کے دینے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے 25 مئی کو سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کر لیا ۔۔۔درخواست گزار وکیل خالد یوسف چوہدری کے بقول ” وہ 27 مارچ ، 2 اپریل اور 3 اپریل ذاتی حیثیت میں عمران خان سے وکالت ناموں پر دستخط کے لئے اڈیالہ جیل گئے جیل حکام کے دستاویزات وصول ہی نہیں کیں پھر اس کے بعد 7 اپریل اور 16 اپریل کو ٹی سی ایس کورئیر کے ذریعے پاور آف اٹارنی بھیجے جیل حکام کہتے ہیں کہ ان کو ملا ہی نہیں ۔۔۔ اس سارے معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی اعتراضات لگے 30 اپریل اعتراضات دور ہوئے 11 مئی آج نوٹس ہوئے اب 25 مئی سماعت ہو گی‼️

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں