ترجمان اسلام اباد پولیس
تھانہ کورال کی حدود میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران ڈکیت گینگ کا ایک رکن ہلاک جبکہ ایک رکن زخمی۔
ہلاک اور زخمی ملزمان تھانہ کورال کی حدود غوری ٹاؤن میں رابری کے واردات کے دوران قتل کے مقدمے میں ملوث تھے
تھانہ کورال پولیس ٹیم گرفتار ملزمان احمد شہزاد اور منیب الرحمان کی نشاندہی پر وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے لے کر جارہی تھی۔
راستے میں چھپے ملزمان نے ساتھیوں کو چھڑانے کے غرض پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،
پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے،
ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزم احمد شہزاد ہلاک جبکہ منیب الرحمان زخمی،
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ـ
ملزمان نے اسلام اباد کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے-
ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری