*🚨ملک کے مختلف شہروں میں آٹےکی قیمتوں کو پر لگ گئے*
ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں آٹےکا 20کلو کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوگیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کی بنیاد پرحالیہ ایک ہفتے کے دوران حیدر آباد،لاڑکانہ میں آٹےکا 20کلوکا تھیلا200 روپے، سرگودھا 190 اور سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوا۔
دستاویزکے مطابق ملتان 133 روپے 33 پیسے جب کہ کراچی اور خضدار میں آٹےکے 20 کلو تھیلےکی قیمت میں 100 روپے تک کا اضافہ ہوا۔
اسی طرح کوئٹہ 90 روپے، اسلام آباد67،گوجرانوالا66 اور راولپنڈی میں آٹےکے 20 کلوتھیلے کی قیمت 40 روپےتک بڑھ گئی۔
دستاویز سےمعلومات ہوتا ہےکہ کراچی میں آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ2 ہزار 500 روپے تک ہے جب کہ لاہور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر سب سے کم ایک ہزار 810 روپے تک ہے۔