کراچی میں باپ بیٹے کی سربراہی میں چلنے والا 8 رکنی انتہائی مطلوب گینگ پکڑا گیا، ملزمان کے قبضے سے متعدد موبائیل فونز، گھڑیاں، شناختی کارڈز اور بیگز برآمد، ڈاکٹر عمران خان

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کی اہم پریس کانفرنس

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس تیموریہ تھانے کی حدود میں بڑی اور کامیاب کارروائی، ڈاکٹر عمران خان

باپ بیٹے کی سربراہی میں چلنے والا 8 رکنی انتہائی مطلوب گینگ پکڑا گیا، ڈاکٹر عمران خان

ملزمان کے قبضے سے متعدد موبائیل فونز، گھڑیاں، شناختی کارڈز اور بیگز برآمد، ڈاکٹر عمران خان

واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں، ڈاکٹر عمران خان

ایس ایچ او ایف بی انڈسٹریل ایریا، ایس ایچ او تیموریہ اور ٹیکنیکل اسٹاف پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ڈاکٹر عمران خان

گرفتار ملزمان تیموریہ کی حدود میں ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے، ڈاکٹر عمران خان

گینگ کا سربراہ منصور جبکہ گینگ انچارج بیٹا فہد منصور ہے، ڈاکٹر عمران خان

کارندوں میں محمد عبید، مزمل، عرفان، نعمان، عمران اور زبیر شامل ہیں، ڈاکٹر عمران خان

مجموعی طور پر ملزمان کے قبضے سے 6 پستول، 2 نقلی پستول، 3 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں، ڈاکٹر عمران خان

17 موبائل فونز، 13 شناختی کارڈز، 8 گھڑیاں اور 4 بیگز برآمد ہوئے، ڈاکٹر عمران خان

گینگ کا سرغنہ منصور اپنے بیٹے فہد کے ذریعے گینگ کو منظم انداز میں چلاتا تھا، ڈاکٹر عمران خان

فہد منصور عملی طور پر گینگ کی قیادت کرتا تھا، ڈاکٹر عمران خان

فہد دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں براہ راست ملوث ہے، ڈاکٹر عمران خان

گینگ گزشتہ چند ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتیں کر چکا ہے، ڈاکٹر عمران خان

گینگ خصوصی طور پر رات 1 سے 3 بجے کے دوران مختلف علاقوں میں واردات کرتے ہیں، ڈاکٹر عمران خان

ملزمان خاص طور پر نوجوان شہریوں کو واردات کا نشانہ بناتے ہیں، ڈاکٹر عمران خان

موبائیل چھیننے کے وقت ہی شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائلز کا پاسورڈ/لاک بھی کھلواتے ہیں، ڈاکٹر عمران خان

گینگ کے بعض ارکان براہ راست وارداتوں میں حصہ لیتے ہیں، ڈاکٹر عمران خان

سرغنہ منصور سہولت کاری اور منصوبہ بندی سمیت پیسوں کا بٹوارہ کرتا ہے، ڈاکٹر عمران خان

ملزمان ہر 1،2 ماہ بعد کرائے پر نئی جگہ لے کر اپنا ٹھکانہ تبدیل کرتے رہتے ہیں، ڈاکٹر عمران خان

گرفتار ملزمان میں شامل عمران، زبیر اور نعمان چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت میں ملوث تھے، ڈاکٹر عمران خان

ملزم عمران دیگر جرائم پیشہ عناصر سے چھینے گئے موبائل فونز خریدتا تھا ڈاکٹر عمران خان

موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی تبدیل کروا کر مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا، ڈاکٹر عمران خان

برآمد شدہ موبائل فونز اور شناختی کارڈز کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر عمران خان

جن میں سے بعض کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ مزید متاثرہ شہریوں سے رابطے کا عمل جاری ہے، ڈاکٹر عمران خان

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ تیموریہ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، ڈاکٹر عمران خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں