امریکہ کی معروف تعلیمی درسگاہ ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ “پاکستان کانفرنس” کے دوران سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا خطاب
قدرت نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے جس میں قدرتی و انسانی وسائل اور خصوصا نوجوان آبادی سر فہرست ہیں: سفیر پاکستان
پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع ، سیاسی تاریخ اور عالمی مُعاملات میں فیصلہ کُن کردار کے اعتبار سے اہم ترین ملک ہے: رضوان سعید شیخ
قائدِ اعظم نے پاکستان کے لئےدنیا کے محور کا درجہ اختیار کرنے کی پیشن گوئی کی تھی: پاکستانی سفیر
دہائیوں پر مُحیط مثبت سِفارتی کردار اور کاوشوں کے پس منظر میں پاکستان کا انتخاب امریکہ ایران مذاکرات کے لئے سہولت کار کے طور پر کیا گیا: سفیر پاکستان
اعتماد کے اس بھر پُور اظہار کے لئے ہم دونوں ممالک کے مشکور ہیں اور اپنی مُخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے: رضوان شیخ
معرض وجود میں آتے ہی پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا تھا تاہم ہم نے نہ صرف ان مشکلات پر قابو پایا بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہیں: رضوان سعید شیخ
پاکستان کا مستقبل تابناک اور محفوظ ہاتھوں میں ہے: پاکستانی سفیر
پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے: رضوان سعید شیخ
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں سب سے زیادہ قیمت ادا کی اور آج تک کر رہا ہے: پاکستانی سفیر
ہم بلند حوصلے اور ثابت قدمی سے اس عفریت کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں : رضوان سعید شیخ
پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے درپیش مشکلات کو بھی مدنظر رکھا جائے: پاکستانی سفیر
پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات محض اخیتاری نہیں بلکہ وقت اورمستقبل کی اہم ضرورت ہیں: رضوان سعید شیخ
دوطرفہ تعلقات میں معاشی تعاون کے فروغ پر توجہ باہمی طور پر سود مند ہے: رضوان شیخ
سفیر پاکستان کی امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کی استعداد کار سے بھرپور فائدہ اور منافع اٹھانے کی دعوت
حکومت پاکستان کی جانب سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت کاری فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ