لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں آپریشن کے دوران مریضوں کی مبینہ ویڈیو بنانے پر چار لیڈی ڈاکٹر معطل
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ گائنی یونٹ ون کو شو کاز نوٹس جاری
ویڈیو بنانے میڈیکل اخلاقیات کے منافی اور مریض کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے ۔ شوکاز نوٹس کا متن
ملوث ڈاکٹر ز کا طرز عمل مریض کی سیفٹی کے معیار اور طبی ماہرین پر اعتماد کے اصول کے منافی ہے ۔ شوکاز نوٹس
مجاز اتھارٹی نے ڈاکٹرز کی غفلت اور کلینیکل فرائص کی ادائیگی میں کوتاہی پر جواب طلب کرلیا
لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں سی سیکشن آپریشن کے دوران بنائی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی