لیاقت پور : تھانہ ترنڈہ محمد کی حدود موضع کچی محمد خان میں معمولی توں تکرار پر جھگڑا ،رشتہ داروں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو رشتہ دار تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں اور زمین پر گھسیٹ رہے ہیں۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق فہیم بی بی گھر میں موجود تھی ملزمان گھر کے باہر آگئے گالم گلوچ کرنے لگے۔خاتون کے روکنے پر ملزمان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے خاتون پر تھپڑوں مکوں کی بارش کی اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹے رہے۔مقدمے میں ملزم شہزاد اور 2خواتین نامزد کرلی گئیں ۔جھگڑے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس کے چھاپے جاری