Embed HTML not available.

ڈیرہ اسماعیل خان: بستی درکھانوالی میں اپنے دو کمسن بچوں کو چھری سے ذبح کر کے قتل کرنے والی سفاک ماں کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: بستی درکھانوالی میں اپنے دو کمسن بچوں کو چھری سے ذبح کر کے قتل کرنے والی سفاک ماں کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

بستی درکھانوالی میں زینب بی بی نامی ایک خاتون نے اپنے 40 دن کے بیٹے سہیل خان اور دو سالہ بیٹی اقراء بی بی کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس ہولناک اور دلخراش واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی۔ ڈی ایس پی عدنان خان اور ایس ایچ او کینٹ ارسلان نے تیزی سے تفتیش کرتے ہوئے سنگدل ماں زینب بی بی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں