خیبرپختونخوا حکومت کا این اے 18 ہری پور ضمنی میں مبینہ الیکشن کی انکوائری کا فیصلہ ،،، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پارٹی کو انکوائری کا اختیار دے دیا ہے، ضمنی الیکشن میں کلاس فور سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک کی مکمل انکوائری ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے، کسی بھی اہلکار یا افسر کے ملوث ہونے پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی، ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت ملازمین اور افسر دھاندلی میں ملوث نہیں، ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج رہے ہیں، پریذائیڈنگ افسروں کے بیانات اور بیان حلفی بھی قلمبند کئے جا رہے ہیں