پنجاب حکومت نے شہریوں کے سفر کو باعزت اور پرسکون بنانے کے لیے 1362 بس شیلٹرز بنانے کا فیصلہ کیاہے-پنجاب کے 19 اضلاع میں 1362 جدید پائیدار اور خوبصورت بس شیلٹرز بنائے جائیں گے-
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں اضلاع میں بس شیلٹرز کے قیام کی ڈیڈ لائن طے کی گئی اورشیلٹرز کا ڈیزائن بھی منتخب کیاگیا- پر سکون اور باعزت سفر کی جلد ازجلدسہولت کے لئے بس شیلٹرز 45 سے 60 دنوں میں مکمل ہوں گے-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے تمام بس شیلٹرزمقررہ ایام میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا- پنجاب بھر میں 588 بس شیلٹرز کے قیام پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیاہے جبکہ774 بس شیلٹرز کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بزرگ، مائیں اور دیگر شہریوں کا دھوپ یا سخت سردی میں انتظار کرنا برداشت نہیں -پہلی بار پنجاب کے اضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کے انقلابی فیز میں ہے-خوبصورت اور جدید بس شیلٹرز سہولت کے ساتھ شہروں کے حسن میں بھی اضافہ کریں گے-
٭٭٭٭٭