پنجاب پولیس محرم الحرام پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے پرعزم، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے، ترجمان پنجاب پولیس
سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 19 مقدمات درج، 18 قانون شکن گرفتار کر لئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 16 واقعات رپورٹ ہوئے، ترجمان پنجاب پولیس
وٹس ایپ کے 03، جبکہ 06 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوئے، ترجمان پنجاب پولیس
گذشتہ 7 روز کے دوران سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 130 مقدمات درج، 148 افراد گرفتار کئے جا چکے، ترجمان پنجاب پولیس
سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، اشتعال انگیزی، فرقہ واریت کے مرتکب عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی، قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے مرتکب عناصر کی سرکوبی یقینی بنا رہی ہے، ڈاکٹر عثمان انور