*6 ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی، ایس آئی ایف سی کے تحت توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت*
توانائی کے شعبے میں استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی میں ترمیم کی ہدایت
سیلز ٹیکس میں اصلاحات ، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ڈیزل کی درآمدات پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر غور
پالیسی ترمیم کا مقصد براون فیلڈ ریفائنریز میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کےذریعے منصوبوں کی بحالی ممکن بنانا ہے
ریفائنریز کو 7 سال کے لیے ٹیکس پالیسی میں استحکام کی ضمانت پر غور، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ متوقع
ٹیکس پالیسی میں اصلاحات کی بدولت معیار ی ایندھن کی پیداوار کے لیے ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کی راہ ہموار ہو گی
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مؤثر رابطہ قائم، پالیسی پر عملدرآمد میں بہتری
حکومت توانائی کے شعبے میں مالی مراعات اور پالیسی اصلاحات کے ذریعے جدیدیت کے لیے پُرعزم ہے
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی منصوبوں میں پیشرفت ملکی معیشت میں استحکام اور دیرپا ترقی کی بنیاد بنے گی