سرگودھا کا مشہور ٹک ٹاکر شہدو ویہلا مبینہ طور پر جنسی درندہ نکلا، خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا بلیک میل کر کے ایک لاکھ روپے بھی بٹورے،

سرگودھا کا مشہور ٹک ٹاکر شہدو ویہلا مبینہ طور پر جنسی درندہ نکلا، سرگودھا کی رہائشی خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ٹک ٹاکر نے خاتون کو بلیک میل کر کے اس سے ایک لاکھ روپے بھی بٹورے، سرگودھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

ایف آئی آر کے مطابق بیرون ملک لے کر جانے کا لالچ دے کر ٹک ٹاکر نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ دوران زیادتی ویڈیو بنا کر بعد میں خاتون کو بلیک میل بھی کرتا رہا، اور بلیک میلنگ کے ذریعے ہی خاتون سے ایک لاکھ روپے بٹور لیئے، ٹک ٹاکر شہدو ویلا کی وجہ سے خاتون کا گھر بھی تباہ ہو گیا، نازیبا ویڈیوز کا علم ہونے پر متاثرہ خاتون کے شوہر نے خاتون کو طلاق دے دی، ایف آئی آر میں سامنے آنے والے خوفناک انکشافات کے مطابق شہدو ویلا نے متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر خاتون کو بلیک میل کر کے متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، گوندل ٹاؤن کی رہائشی خاتون کی مدعیت میں ٹک ٹاکر شہدو ویلا کے خلاف مقدمہ سرگودھا کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں