چیئرمین پی ٹی اے کا سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام
“ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں “ چیئرمین پی ٹی اے کا سینیٹر ایمل ولی خان پر طنز کرتے ہوئے چیئرمین قائمہ کمیٹی سے تقاضا
آپ کو تکلیف کیا ہے ؟ سینیٹر ایمل ولی خان ، چیئرمین پی ٹی اے پر بھڑک اٹھے
ایک سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم چرس پی کر آئے ہو ۔ سینیٹر ایمل ولی
ایک سرکاری افسر کا یہ انداز بالکل قابل قبول نہیں ، سینیٹر ایمل ولی
آپ کو یہ جرات کس نے دی ہے کہ ایسے بات کریں، سینیٹر ایمل ولی
مجھ سے غلطی ہوگئیُ ہے ، چیئرمین پی ٹی اے کا اعتراف
اگر آپ چرس اور شراب پیتے ہیں تو ایسی باتیں کیا کریں ۔ سینیٹر ایمل ولی
چیئرمین پی ٹی اے سینیتر ایمل ولی خان سے بار بار معافی مانگتے رہے
سینیٹر ایمل ولی خان کا قائمہ کمیٹی سے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
چیئرمین پی ٹی اے اجلاس میں رہے گا یا میں رہوں گا ، سینیٹر ایمل ولی خان
چیئرمین پی ٹی اے کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر جانا پڑا
چیئرمین پی ٹی اے کے رویہ کی مذمت کرتے ہیں ، چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا شاہزیب درانی
چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی کی ہی نہیں قائمہ کمیٹی کی توہین کی ہے ، آغا شاہزیب درانی
چیئرمین قائمہ کمیٹی کا چیئرمین پی ٹی اے کی بدتمیزی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ
وزیراعظم چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف ایکشن لیں ، چیئرمین قائمہ کمیٹی
قائمہ کمیٹی کی سیکرٹری آئی ٹی کو بھی معاملہ نوٹس لینے کی ہدایت
چیئرمین PTA کی بدتمیزی قابل برداشت نہیں۔ یقینی بناؤں گا کہ چیئرمین PTA کو منصب سے ہٹایا جائے، یہ عوامی نوکر اور ہم عوامی نمائندے ہیں، مجھے دادا نے سکھایا جیسا منہ ویسا تھپڑ, ایمل ولی خان کا چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق پیش کرنے کا اعلان