ڈیرہ مراد جمالی ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کانسٹیبل کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن میں ادا

ڈیرہ مراد جمالی ۔منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کانسٹیبل زولفقار علی دھرپالی کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن ڈیرہ مراد جمالی میں ادا کردی گئی ۔ نصیرآباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی دی۔ نماز جنازہ میں ڈی آئی جی نصیر آباد رینج ایاز ایس ایس پی نصیرآباد قبائلی شخصیات علاقہ معتبرین معززین اور شہید کے ورثہ سمیت پولیس افسران و دیگر عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ شہید کانسٹیبل زولفقار علی دھرپالی گشت ڈیوٹی پر مامور تھے کہ مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں