پشاور کے علاقے یکہ توت میں رکشے پر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق
پشاور: یکہ توت کے علاقے گلدرہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے رکشے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ آغا میر جانی کی حدود میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دونوں خواتین کی لاشیں تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔