پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری کو سعودی عرب سے گرفتار

پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔۔۔۔ اشتہاری مجرم نے 2016 میں فائرنگ کر کے شہری کو قتل کیا تھا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ۔۔

پولیس کے مطابق مفرور اشتہاری وسیم اسلم کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا، وسیم اسلم نے 2016 میں شہری محمد سلیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، اشتہاری کی فائرنگ سے ایک شخص محمد نعیم زخمی بھی ہوا، وسیم قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں 9 سال سے تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کو مطلوب تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، سعودی عرب پولیس کے ساتھ کلوزکوارڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کیا گیا، رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی تعداد 09 ہوگئی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں