عوام پاکستان کے کنوینئر شاہد خاقان عباسی کی پارٹی کے وفدکے ہمراہ ،دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ, مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر تعزیت
“مولانا حامد الحق اور ان کے والد مولانا سمیع الحق سے ہمارے گہرے اور دیرینہ تعلقات تھے، اور ان کی شہادت ایک سنگین سانحہ ہے۔ یہ وقت پورے ملک کے لیے سوگ کا ہے۔” شاہد خاقان عباسی
“بدقسمتی سے جو ملکی حالات ہیں، ان میں کوئی بھی فردمحفوظ نہیں۔” شاہد خاقان عباسی
“اگر ہم ملک میں اتحاد کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو دشمن ہم پر بھاری ہو گا۔ ہمیں متحد ہو کر اپنے وطن کی حفاظت کے لیے کام کرنا ہوگا۔” شاہد خاقان عباسی
“ہمیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں امن قائم ہو اور ہمارے عوام محفوظ رہیں۔” شاہد خاقان عباسی