چونیاں میں اچانک لاپتہ ہونے والے شخص کے اندھے قتل کا معمہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حل

چونیاں کے قریب آلہ آباد کے محلہ مسلم ٹاون کے عمر بنامی رہائشی اچانک لاپتہ ہو گیا تھا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا..
چونیاں کے قریب تھانہ آلہ آباد کی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا. آلہ آباد کے علاقہ مسلم ٹاون کا رہائشی عمر نامی نوجوان اچانک گھر سے نکلا اور لا پتہ ہو گیا تھا. ورثا کی جانب سے تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کیا گیا. پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ کاروائی کرتے ہوئے کاشف نامی شخص کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا مقتول کی بیوی کے کہنے پر میں نے عمر کو مچھلی کھلانے کے بہانے راجوال کی نہر پر گولی مار کر قتل کر دیا اور لاش کو نہر میں پھینک دیا.. ملزم کی نشاندہی پر 1122 نے لاش کی تلاش میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے لاش تاحال برآمد نہیں ہوئی ہے. مقتول کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں