گجرات میں تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا دو افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل مرنے والوں میں نقاش ،شبیر اور عثمان شامل
گاؤں عالمگڑھ کا شبیر چار ساتھیوں کے ہمراہ کلٹس کار پر پیرو شاہ سے چوہدووال کی طرف جا رہا تھا کہ چوہدووال چوک میں تعاقب کرنے والی کار میں سوار افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شبیر ،نقاش اور عثمان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ارسلان اور قیس نامی دو افراد شدید زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق تہرے قتل کی واردات سابقہ دشمنی معلوم ہوتی ہے تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے