قصور میں 29 سے زائد وارداتیں کرنے والا 6 رکنی محسنی ڈکیت گینگ پکڑا گیا، 52 لاکھ روپے مالیت کے مال مویشی، نقدی 05 لاکھ، 09 موبائل فونز اور جدید اسلحہ برآمد
پتوکی میں ایکٹو ڈکیت گینگ پکڑا گیا، 57 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہاؤس ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ایکٹو محسن عرف محسنی گینگ کے 06 ارکان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے 52 لاکھ روپے مالیت کے مال مویشی، نقدی 05 لاکھ، 09 موبائل فونز اور جدید اسلحہ برآمدملزمان نے ملتان روڈ پتوکی پر راہزنی اور گردونواح میں ہاؤس ڈکیتیوں کا بازار گرم کر رکھا تھا تھانہ صدر پتوکی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا ملزمان نے دوران تفتیش 29 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے