عدالتوں سے 3 مقدمات میں مفرور پھولن دیوی گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث رانی پیدو گینگ کی سرغنہ خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد::::: ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کارروائی،

گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث رانی پیدو گینگ کی سرغنہ خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار،

پیدو گینگ کا نام رانی کوثر خاتون کے نام پر رکھا ہوا ہے

رانی کوثر گینگ کی سرغنہ ہے تین مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ہے،

ملزمہ وملزمان کے قبضہ سے مسروقہ لیپ ٹاپ، 20 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد،

ملزمان نمازے فجر کے وقت گھروں میں داخل ہوکر نقدی، پرس، لیپ ٹاپ اور موبائل فون چوری کرکے فرار ہوجاتے

گرفتار ملزمان میں رانی کوثر عرف پیدو، ظفر حیات اور یسین شامل ہیں، سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ضلع بھر سے معتدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سی آئی اے پولیس ٹیم نے کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں