پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے مقام پر بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی ٹارگٹ سے پہلے بارودی مواد بھٹ گیا حملہ آور دہشتگرد مارے گئے

پشاور: بورڈ بازار کے قریب موٹر سائیکل میں مبینہ دھماکہ، ابتدائی و غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل دھماکہ ہوا جس میں 2 افراد جانبحق جبکہ 1 زخمی ہوا، تمام افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا،
پشاورکے علاقے بورڈ بازار میں دھماکہ،پولیس کے مطابق دھماکے میں موٹرسائیکل پرسواردو افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی،موٹرسائیکل سواروں کی شناخت کی جارہی ہیں،موٹرسائیکل بورڈ بازار سے ناصر باغ کی طرف جارہی تھی،زخمی شخص خیبرٹیچینگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ابتدائی طور پر دھماکہ خودکش لگتاہے،تحقیقات کی جارہی ہیں،
بورڈ بازار ناصر باغ روڈ کی مرکزی شاہرہ پر موٹر سائیکل پر بارودی مواد دھماکہ ہوا،
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور بارودی مقدار کے حوالے سے تفتیش ہورہی ہے. بارود سے بھری موٹر سائیکل میں دھماکہ ہوا ہے ،جائے وقوعہ سے انسانی جسم کے اعضاء ملے ہیں ،حملے کی نوعیت پر مختلف شواہد پر کام ہورہا ہے دھماکے کی نوعیت کو جانچنے کے لئے ٹیمیں کام کررہے ہیں،دھماکے میں زخمی اور ہلاک ہونے والو کی تصدیق کررہے ہیں

ترجمان کے ٹی ایچ سجاد خان کے مطابق بورڈ دھماکے کے دو افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا، زخمی ہونے والے کا نام عثمان عمر 30 سال ہے،زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے جس کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے،

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی بورڈ بازار دھماکہ کی مذمت،

وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے دھماکہ کی رپورٹ طلب کر لی،
پشاور/ابتدائی رپورٹ
بورڈ بازار میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار،ہلاک دہشتگرد خودکش حملہ اور تھا تعلق دیر سے ہے،اور پشاور میں رہائش پزیر تھا،ابتدائی خودکش حملہ کی شناحت سیلمان کے نام سے ہوئی ہے، ٹارگٹ آج کبوتر چوک میں پی ٹی ائی کا جلسہ تھا،دوسرے ہلاک دہشتگرد کی شناحت کی جارہی ہے،زخمی ہونے والے شخص سے بھی تفتشی ٹیم تفتیش کررہے ہیں بی ڈی ایس ٹیم کے مطابق
بور ڈ بازار دھماکہ چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال ہوا بارودی مواد کو دوسری جگہ منتقل کیا جارہا تھا بورڈ بازار دھماکہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں