الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا نتیجہ جاری کردیا،آصف زرداری نے 411 ووٹ حاصل کیے ۔ محمود خان اچکزئی نے 181 ووٹ حاصل کیے

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا نتیجہ جاری کردیا،آصف زرداری نے 411 ووٹ حاصل کیے ۔ محمود خان اچکزئی نے 181 ووٹ حاصل کیے

الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت الیکٹورل کالج میں 1185 نشستیں ہیں۔ 1185 میں سے 92 نشستیں خالی ہیں۔صدارتی انتخاب میں 1093 ووٹرز نے حصہ لینا تھا۔صدارتی انتخاب میں 1044 ممبران نے اپنا ووٹ ڈالا۔ پریذائیڈنگ افسران نے9ووٹوں کو مسترد کیا۔1035 ووٹ درست قرار پائے۔ پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے اصل ریکارڈ موصول ہونے پر سرکاری نتیجہ فارم 7 پر تیار کرکے وفاقی حکومت کو کل ارسال کردیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں