117

کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف سندھیوں کا احتجاج آگ لگادی گئی مار دھاڑ اربوں کا نقصان میڈیا خاموش رہا

حریہ ٹاون کے اطراف میں موبائل فون سروس متاثر

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا
بحریہ ٹاؤن کے اندر داخل توڑ پھوڑ شروع ، کارکنوں نے بحریہ ٹاؤن میں قائم پراپرٹیز ، ایک کار اور موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔۔ بحریہ ٹاؤن کے باہر بھی سڑک پر ٹائر نذرآتش

بحریا ٹائون کے اندر سے کریکر دھماکوں کہ آواز
برگر کنگ کو آگ لگادی گئی
کراچی: بحریہ ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے بینک بھی لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر کیش نکالا گیا۔


بحریہ ٹاوٴن کے خلاف سندھ کی قوم پرست جماعتوں کا احتجاج جاری ہے ۔

پولیس نگرانی کے لئے ڈرون کا استعمال کر رہی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس اور ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن کی ہدایات پر ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بحریہ ٹاؤن کے اطراف سپرہائی وے اور موٹروے کے قریب سیکیورٹی کا خاطر خواہ بندوبست کیاہے۔

موقع پر موجود سینٹر صحافی عاجز جمالی کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے خلاف قوم پرستوں کا احتجاج جاری ہے۔

موٹروے پر کراچی سے حیدرآباد جانے والا ٹریفک سخت متاثر ہے۔

گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ۔

عثمانیہ ریسٹورنٹ سے بحریہ ٹاؤن تک لوگ ہی لوگ اور گاڑیاں کھڑی ہیں ۔

ہائی وے پر بھی لوگ آگئے ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق اس وقت شرکاء کی تعداد 3000 کے قریب ہے۔

سندھ کی قوم پرستوں کی اپیل پر یہ احتجاج اور دھرنا دیاگیا ہے ۔

سندھ اایکشن کمیٹی کی دس سے بارہ جماعتیں اس میں شامل ہیں۔

احتجاجی دھرنے اور مظاہرے میں ممکنہ طور پر ایاز لطیف پلیجو کے علاوہ ڈاکٹر قادر مگسی ۔ جلال محمود شاہ۔ ریاض چانڈیو ۔ یوسف مستی خان اور سننان قریشی کی شرکت متوقع ہے۔

بحریہ ٹاون مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی
احتجاج کی آڑ میں جلاؤ گھیراو اور توڑ پھوڑ بحریہ ٹاؤن کا سامان جلانا شروع کردیا مشتعل افراد نے پول اور سڑکوں پہ لگی رکاوٹیں تھوڑ دی قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج میں پاکستان دشمن جماعت بھی شامل پاکستان اور پنجاب مخالف نعرے بازی ۔۔

قوم پرست تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ (جسقم) کے کارکنان بحریہ ٹاؤن کے اندر داخل توڑ پھوڑ شروع ، جسقم کے کارکنوں نے بحریہ ٹاؤن میں قائم پراپرٹیز ، ایک کار اور موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔۔ بحریہ ٹاؤن کے باہر بھی سڑک پر ٹائر نذرآتش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں