سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کی ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ
مقتول کی لاش کا ڈی ایچ کیو اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل
مقتول چوہدری عدنان کی لاش اسپتال سے گھر روانہ کر دی گئی
چوہدری عدنان کو تھانہ سول لائن کے علاقے پولیس لائنز کے سامنے قتل کیا گیا تھا
ڈی ایچ کیو اسپتال میں کارکنان و عزیز و اقارب کی بڑی تعداد موجود رہی
سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ درج
مقدمے میں چوہدری تنویر،چوہدری چنگیز،چوہدری دانیال،چوہدری اسامہ اور لقمان کامل نامزد
دو نامعلوم افراد نے جناح پارک اشارے کے قریب چوہدری عدنان کی گاڑی کی ڈرائیور سائیڈ فائرنگ کی،متن مقدمہ
فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان سڑک کے دوسری سائیڈ پر کھڑے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے،متن مقدمہ
چوہدری عدنان کی سیاسی معاملات میں چوہدری چنگیز چوہدری تنویر اور انکے بیٹوں سے رنجش تھی،مقدمہ متن
لقمان کامل سے کاروباری معاملات زمین کے خریدوفروخت کے مقدمات چل رہے ہیں،متن مقدمہ
چوہدری عدنان بتایا کرتے تھے ان افراد سے جان کا خطرہ ہے،متن مقدمہ
چوہدری ندیم اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج
سابق ایم پی اے چوہدری محمد عدنان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
چوہدری محمد عدنان کا نماز جنازہ جھنڈا چیچی میں ادا کیا گیا
نماز جنازہ میں شیخ راشد شفیق، زمرد خان، شکیل اعوان، سید عارف شیرازی، ظہیر احمد اعوان، سمیت سیاسی اور سماجی شخصیت کی بڑی تعداد میں شرکت
نماز جنازہ سمیت اہل علاقہ، وکلاء اور سول سوسائٹی اور میڈیا کی بھی بڑی تعداد کی شرکت
نماز جنازہ کے دوران پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گے