وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے حلقہ انتخاب اٹک میں محکمہ جنگلات نے عرصہ 30 سال بعد پرانے بوسیدہ اور سوکھے ہوئے 132 درخت نیلام

وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے حلقہ انتخاب اٹک میں محکمہ جنگلات نے عرصہ 30 سال بعد پرانے بوسیدہ اور سوکھے ہوئے 132 درخت نیلام کر دیئے ٹھیکیدار شہزاد نے نیلامی میں یہ درخت حاصل کر کے ان کی کٹائی کا کام مکمل کر لیا ہے فارسٹ گارڈ محمد سعید کی زیر نگرانی سوکھے ہوئے درختوں کی کٹائی کی گئی انہوں نے کہا کہ ان درختوں کی جگہ آئندہ شجرکاری کے موسم میں بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت مزید درخت لگائے جائیں گے تاکہ اٹک سرسبز و شاداب رہے جس کیلئے ڈی ایف او اٹک نے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں