بلوچستان کے علاقے ” مچھ“ میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں*

*بریکنگ*

*بلوچستان کے علاقے ”
مچھ“ میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں*

مچھ حملے کی ذمہ داری بھارتی سپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی تھی

اس حملے میں 9دہشتگردوں کو جہنم واصل جبکہ3دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا

تصاویر میں دہشت گردوں کو مختلف جگہوں پر چھپتے دیکھا جا سکتا ہے

مچھ حملے میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے اس حملے کو ناکام بنایا گیا

لاپتہ افراد کا راگ الاپنے والے ملک دشمن عناصر اگر اس وقت اپنی آنکھوں سے بغض کی پٹی اتار کر دیکھیں تو مچھ حملے میں مارے جانے والے بہت سے دہشتگرد حقیقت میں لاپتہ افراد ہیں

پہلے بھی کئی دفعہ دہشت گردانہ حملوں میں اِسی طرح کے لا پتہ افراد کے شامل ہونے کے ثبوت منظرِ عام پر آ چکے ہیں

یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ بھارت را کو استعمال کرتے ہُوئے پاکستان میںمسلسل بد امنی پھیلا رہا ہے

را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار کو ہوا دے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں