نو مئی کے پرتشدد واقعات کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے مزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا گیا بانی پی ٹی آئی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

بانی چیئرمین کو نو مئی کے 12 مقدمات مین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا، دوران سماعت 12 مقدمات کے تفتیشی افسران نے دوران ریمانڈ بانی پی ٹی آئی کی گئی تفتیش بارے اپنی رپورٹ پیش کی اور بانی پی ٹی آئی سے مزید تفتیش کرنے کیلئے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے اے ٹی سی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے مسترد کردیا۔ اس موقع پر پراسیکیوشن اور وکلاء صفائی بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز 12 مقدمات کے تفتیشی افسران نے عدالتی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہی تفتیش کی تھی۔ بانی چیئرمین پہلے ہی سے مختلف مقدمات میں اڈیالہ جیل میں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں