کندہ کوٹ پولیس آپریشن میں دو مغوی ٹرک ڈرائیور کچے کے علاقہ سے بازیاب جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار 8 مغویوں کو بھی جلد بازیاب کروالیا جائے گا. ایس ایس پی بشیر بروہی

کندہ کوٹ پولیس آپریشن میں دو مغوی ٹرک ڈرائیور کچے کے علاقہ سے بازیاب جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار 8 مغویوں کو بھی جلد بازیاب کروالیا جائے گا. ایس ایس پی بشیر بروہی
*کندہ کوٹ /پولیس آپریشن دو مغوی بازیاب ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار . رات گئے پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پولیس مقابلے میں 2 مغوی بازیاب ایک ڈاکوؤں زخمی حالت میں گرفتار پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس کا کچے کے علاقے درانی مھر مین آپریشن ٹرک ڈرائیور خلیل کھوسو اور وحید کھوسو مقابلے کے بعد بازیاب. 3 ہفتہ قبل کچے کے ڈاکوؤں کے ھاتھوں اغوا ہونے والے ٹرک ڈرائیوروں کو پولیس نے مقابلے بعد بازیاب کرا لیا ڈاکوؤں مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے پولیس مقابلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں مغویون کو چھوڑ کچے کے طرف فرار ہوگئے.
پولیس کی دوسری کاروائی میں غوثپور تھانہ کے حدود میر شاخ کے قریب ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ہوا مقابلے کے دوران پولیس فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت گرفتار کرلیا گیا.
زخمی ڈاکوؤں کو اعلاج معالجے کے لیے سیول ہسپتال منتقل کر دیا گیا. دوران پولیس مقابلہ میں زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت ارشد علی میرانی کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد کرلی گئی. ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کشمور پولیس کو سنگین نوعیت کے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے. گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں