کامونکی میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیدردی کے ساتھ چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

کامونکی کے علاقہ موہن پوربھٹیاں میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیدردی کے ساتھ چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا
تھانہ واہنڈو کے علاقہ موہن پوربھٹیاں کے رہائشی افضال کی شادی سولہ سال قبل تنزیلہ کے ساتھ ہوئی جن کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا آج بھی ان کے درمیان جھگڑاہواتو ملزم افضال نے طیش میں آکر پہلے اس پر چھریوں کے وارکئے اور پھر شہ رگ کاٹ کر اس کو موت کے گھاٹ اتاردیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں