انسداد دہشتگردی عدالت نے دو مختلف کیسز کا فیصلہ سنا دیا فیصلہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج محمد ارشد انجم نے سنایا عدالت کا دو ملزمان کو اغوا برائے تاوان کے بعد قتل کا جرم ثابت ہونے پر چار چار مرتبہ سزائے موت کا حکم

بہاول پور ۔ انسداد دہشتگردی عدالت / فیصلہ
انسداد دہشتگردی عدالت نے دو مختلف کیسز کا فیصلہ سنا دیا
فیصلہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج محمد ارشد انجم نے سنایا عدالت کا دو ملزمان کو اغوا برائے تاوان کے بعد قتل کا جرم ثابت ہونے پر چار چار مرتبہ سزائے موت کا حکم
سزائے موت پانے والے مجرمان میں رضوان مختیار اور احسن رشید شامل سزائے موت پانے والے مجرمان نے سات جولائی 2022 کو عبدالرحمن نامی شہری کو تھانہ سٹی اے ڈویزن ضلع رحیم یار خان سے تاوان کے لیئے اغوا کیا تھا / مجرمان نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر اغوا کیئے گئے شہری کو قتل کردیا تھا تیزاب گردی کا جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم محمد محسن کو چودہ سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا
مجرم نے امسال مئی میں تھانہ احمد پور شرقیہ کے علاقہ میں رابعہ نامی خاتون پر تیزاب پھینکا تھا
تیزاب گردی سے خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی

ذرائع
ترجمان انسداد دہشتگردی عدالت بہاول پور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں