عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس فرد جرم دونوں کا صحت جرم سے انکار عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ اور ڈونلڈ لو کو بچانے کے لئے تمام ڈرامہ ہورہا ہے، سزائے موت سے ڈر نہیں لگتا،
راولپنڈی/ اڈیالہ جیل
سائفر کیس کی سماعت ختم۔ عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ پر چار فریم کرکے فردم جرم عائد کردی۔
فرد جرم عدالت میں پڑھ سنائی گئی ملزمان کا صحت جرم سے انکار۔
کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
ملزمان کے وکلاء نے عدالت سے سائفر سیکورٹی کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کردی۔
فرد جرم عائد ہونے کے بعد کیس کا باقائدہ ٹرائل شروع ہوگا، شاہ خاور اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے
سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی
راولپنڈی/ اڈیالہ جیل
سائفر کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی
فرد جرم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پڑھ کر سنائی
شاہ محمود قریشی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔
ایف آئی کے اسپیشل پراسیکیوٹرز شاہ خاور اور ذوالفقار عباسی نقوی عدالت میں پیش ہوئے
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عثمان گل اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے
فرد جرم عائد ہونے کے بعد سائفر کیس کا باقائدہ ٹرائل اڈیالہ جیل میں شروع ہوجائے
سائفر کیس /فرد جرم کاروائی
خفیہ سائفر کو جلسہ میں لہرایا گیا اور اس کے مندرجات کو زیربحث لایا گیا۔ عدالت
ایسا کرنا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت جرم ہے، عدالت
بطور وزیراعظم عمران خان کو سائفر رکھنے کا کوئی اختیار نہ تھا۔ عدالت
سائفر کو جان بوجھ کر اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا گیا، عدالت
اس عمل سے ملک کے تشخص اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچا، عدالت
جج صاحب اس میں ایک اور فقرہ شامل کردیں، سابق چئیرمین پی ٹی آئی
بڑا ظلم کیا جو جنرل باجوہ اور ڈونلڈ کو جو ایکسپوز کیا، سابق چئیرمین پی ٹی آئی
باجوہ اور ڈونلڈ لو کو بچانے کے لیے تمام ڈرامہ ہورہا ہے، سابق چئیرمین پی ٹی آئی
سزائے موت سے ڈر نہیں لگتا، سابق چئیرمین پی ٹی آئی
سائفر حکومت گرانے کے لیے لکھا گیا جو گرا دی گئی، سابق چئیرمین پی ٹی آئی
سائفر کے اندر سازش ہے جو چھپائی جارہی ہے، سابق چئیرمین پی ٹی آئی
میڈیا کو بولنے کی اجازت نہیں تو فئیر ٹرائل کیسے ہوسکتا ہے، سابق چئیرمین پی ٹی آئی
فئیر ٹرائل نہ ہوا تو اس کی زمہ داری تمام عمر آپ پر رہے گی، سابق چئیرمین پی ٹی آئی
قانون کے تحت دستاویزات اور ویڈیو دیکھنے کے لیے سات دن کا وقت دیا جائے، سابق چئیرمین پی ٹی آئی
ملزمان پر فرد جرم تین مختلف الزامات کے تحت سنائی گی
عمران خان نےبطور وزیراعظم اور شاہ محمود قریشی بطور وزیر خارجہ سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی
ملزمان نے 27 مارچ 2022 کو سیکرٹ ڈاکومنٹ کو عوامی ریلی میں لہرایا، چارج شیٹ الزام
ملزمان نے جان بوجھ کر ذاتی مفادات کے لیے سائفر کو استعمال کیا، چارج شیٹ الزام
ملزمان کے غیر قانونی اقدام سے ملکی تشخص، سیکورٹی اور خارجہ معاملات کو نقصان پہنچا، چارج شیٹ
بطور وزیر اعظم سائفر آپکے قبضہ اور کنٹرول میں تھا،جو وزارت خارجہ کو واپس نہیں کیا گیا،چارج شیٹ الزام
فرد جرم سنتے ہی شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کیا
فرد جرم سنتے ہی سابق چئیرمین پی ٹی آئی کا جج سے مکالمہ
میں نے ملکی اور غیر ملکی اسٹیبلیشمینٹ کو بے نقاب کرکے ظلم کیا میرے جرم میں یہ بھی شامل کریں،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالت سے مکالمہ
ہماری حکومت کو گرا کر ہمیں ہی ملزم بنادیا گیا، سابق چئیرمین پی ٹی آئی کا جج سے مکالمہ
یہ کیسے ہوسکتا ہے جس کی حکومت گری ہو وہی ملزم ہو، عمران خان کا عدالت سے مکالمہ
آپ ایسا نہ کریں، غلط بات نہ کریں، عدالت
یہ عدالت ہے، آپ کا لہجہ مناسب نہیں، عدالت
آپ پہلے میری بات سن لیں، عدالت
عمران خان کے بار بار بولنے پر عدالت نے خاموش کرادیا
راولپنڈی /فرد جرم کاروائی
شاہ محمود قریشی کا عدالت میں بیان
سینکڑوں سائفر دیکھے لیکن یہ ان میں سے منفرد تھا، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ کو دنیا بھر میں چیف ڈپلومیٹ کہا جاتا ہے، شاہ محمود
ایک مراسلہ آتا ہے جو چیف ڈپلومیٹ کی نظر سے نہیں گزارا جاتا، شاہ محمود
میری نظر سے سائفر اوجھل رکھنے کی کوئی تو وجہ ہوگی، شاہ محمود
آٹھ مارچ کو فون پر اسد مجید سے بات ہوئی، اسد مجید کو بلائیے اور پوچھیے، پھر حقائق قوم کے سامنے آئیں گے، شاہ محمود قریشی
چیزوں کو خفیہ رکھ کر یک طرفہ ٹرائل نہ چلایا جائے، شاہ محمود
دو محب وطن شہریوں کو اس مقدمہ میں پھنسایا جارہا ہے، شاہ محمود
میں بے گناہ ہوں ، مجھے سزا دینا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی
ہم نے اسی مٹی میں جانا ہے۔شاہ محمود قریشی