ٹی ٹی پی کے اہم دہشت گرد کو کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا گی

*بریکنگ*

*سیکورٹی فورسز کو مردان ریجن میں بڑی کامیابی مل گئی*

ٹی ٹی پی کے اہم دہشت گرد کو کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا گیا*

سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے باعث پشاور دہشت گردی کی بڑی کاروائی سے بچ گیا

مردان ریجن میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے

گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے

گرفتار دہشت گرد کی نشان دہی پر ضلع خیبر سے بڑی تعداد میں گولا بارود، خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کر لیا

ٹی ٹی پی کے دہشت گرد آنے والے دنوں میں پشاور میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس کو کامیاب آپریشن کے بعد ناکام بنا دیا گیا ہے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں *

پاک فوج کسی صورت بھی کسی ملک دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں