شہید فنڈ سے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر شہید ہیڈ کنسٹیبل مظہر اقبال کی فیملی کے حوالے کردیا

ڈیرہ غازی خان ( بیورو رپورٹ ) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی شہید ہیڈ کنسٹیبل مظہر اقبال کی فیملی سے خصوصی ملاقات۔ پولیس کے شہید فنڈسے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر گھر کی چابی شہید ہیڈ کنسٹیبل مظہر اقبال کی فیملی کے حوالے کی۔ شہید ہیڈ کنسٹیبل مظہر اقبال کی جرأت و بہادری کو سلام جس نےدہشت گردوں کا بہادری کے ساتھ مقابلے کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ تمام شہداء پولیس آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کے ہمراہ ریجنل پولیس آفس میں شہید ہیڈ کنسٹیبل مظہر اقبال کی فیملی سے خصوصی ملاقات کی ۔آر پی او نے شہید کی فیملی کی ویلفیئر کے لیے پولیس کے شہید فنڈ سے گارڈن ٹاؤن سوسائٹی میں پانچ مرلہ مکان مالیتی ایک کروڑ 35 لاکھ روپے خرید کر گھر کی چابی شہید ہیڈ کنسٹیبل مظہر اقبال کی بیوی کے حوالے کی ۔اس موقع پر آر پی او نے شہید مظہر اقبال کی جرأت و بہادی کو سلام پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ شہید کے احسان کا بدلہ کسی صورت نہیں چکایا جاسکتا شہید کی فیملی کو تاحیات ہرطرح کی سہولیات فراہم کریں گے۔شہداء کی فیملیز ہماری اپنی فیملی کی طرح ہیں جن کی فلاح وبہود ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ تمام شہداء پولیس آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ شہید کی فیملی کو ریجنل پولیس آفس ڈی جی خان تک لانے اور واپس لے جانے کے لیے سوار ی کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ شہید ہیڈ کنسٹیبل مظہر اقبال نے مورخہ 13.01.2023 کوعلاقہ تھانہ وہوا میں چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق پر دہشت گردوں کے حملہ کے دورا ن دہشت گردوں سے مقابلہ میں جام شہادت نوش کیاتھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں