وزارت اطلاعات کی جانب سے
ایم پی ٹو اسکیل کی بھرتی کیلئے فرہاد جرا لُ ( نگران وزیر اطلاعات کے سابقہ پروڈیوسر ) اور،
اور ایم پی تھری اسکیل بھرتی کیلئے صہیب الرحمان کو انٹرویو لیٹر جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
ذرائع کے مطابق دونوں افراد تعلیمی اور درکارتجربہ کے لحاظ سے بھرتیوں کیلئے موزوں امیدوار نہیں ہیں ۔
گریڈ 21 جی ایم ڈیجیٹل میڈیا کی پوسٹ
مرتضی سولنگی کے کیپیٹل ٹی وی میں پروڈیسر فرہاد جرال کیلئے وزارت اطلاعات نے اشتہار دے دیا تھا،
فرہاد جرال پیپلز پارٹی کے سینٹرل ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹر بھی ہیں ۔
فرہاد جرال وزیراعظم ہاوس سمیت وزارت اطلاعات کی اہم میٹنگز میں بریفنگز لینے لگے ۔
متوقع جی ایم گریڈ اکیس فرہاد جرال نے اشتہار آتے ہی ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ کے طور پر دفتر سنبھال لیا ۔
کیپیٹل ٹی وی میں مرتضی سولنگی کے ساتھ پروڈیوسر رہنے والے فرہاد گزشتہ حکومت میں پی پی پی کی شازیہ مری کے ساتھ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں کام کرتے رہے ۔
تعیناتیاں تمام قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہیں
اس سے پہلے بھی نگران وزیرُ پی ٹی وی میں من پسند افراد کی تعیناتیوں اور انکی ماہانہ لاکھوں میں تنخواہوں کی ادائیگی پر تنقید کا شکار رہے ہیں
نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی’ سولنگی کی لوٹ مار اور مار دھاڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ کیپیٹل ٹی وی میں اپنے ساتھ کام کرنے والے پروڈیوسر فرہاد جرا لُ کو ایم پی 2 , اورصہیب الرحمان کو ایم پی 3 اسکیل میں بھرتی کر لیا۔
دونوں افراد تعلیمی اور درکار تجربہ کے لحاظ سے بھرتیوں کیلئے موزوں امیدوار نہیں ۔
مرتضی سولنگی کے کیپیٹل ٹی وی میں پروڈیسر فرہاد جرال پیپلز پارٹی کے سینٹرل ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹر بھی ہیں۔ جبکہ وہ شازیہ مری کے پرسنل مینیجر بھی ہیں ۔۔
جی ایم گریڈ اکیس فرہاد جرال نے اشتہار آنے سے پہلے ہی ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ کے طور پر دفتر سنبھال لیا۔