*وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات بحال کرنے کی دعوت*
نیوز ون کے پروگرام “ڈیبیٹ ود علی فرقان” میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا خصوصی انٹرویو
حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
بات چیت وہیں سے شروع ہوگی جہاں مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے تھے
12 نشستوں کا مسئلہ انسانی جانوں سے زیادہ اہم نہیں، فیصل راٹھور
آئیے بیٹھ کر بات کریں، صورتحال کو مزید خراب نہ ہونے دیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
ماضی میں مذاکرات کے تعطل کی قیمت 14 جانوں کی صورت میں چکانی پڑی، فیصل راٹھور
موجودہ کشیدگی کو فوری مذاکرات سے ختم کرنا ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
ایکشن کمیٹی پر عائد پابندی ختم کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا
آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام معاملات پر بات ہوگی، فیصل راٹھور
مہاجرین نشستوں کے مسئلے کا قابل قبول حل نکالا جا سکتا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
ریاست کا استحکام اور امن اولین ترجیح ہے، فیصل ممتاز راٹھور
ریاست کی ہار دراصل سب کی ہار ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر
پیپلز پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ میں دوریوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، فیصل راٹھور
آزاد کشمیر انتخابات کے التوا کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
وفاق یا آزاد کشمیر حکومت انتخابات مؤخر کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، فیصل راٹھور
احتجاجی صورتحال سے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
بھارت کشیدگی سے فائدہ اٹھا کر مقبوضہ کشمیر پر قبضے کو جواز دینا چاہتا ہے، فیصل راٹھور
تمام فریقین مذاکرات کی میز پر آئیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کی اپیل
انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں، فیصل ممتاز راٹھور
وزیر اعظم کشمیر فیصل راٹھور کا یہ خصوصی انٹرویو آج رات 8 بجے نیوز ون پر دیکھئے