نوشہرہ روڈ ٹریفک حادثہ دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی
نوشہرہ رشکئی موٹروے کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریبی مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ رونما ہوا ہے۔۔ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔۔اطلاعات کے مطابق روڈ ٹریفک حادثہ تیز رفتار موٹر کار کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔۔موٹر کار کا بریک فیل ہوا جس سے موٹر کار الٹ گیا۔۔ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی شناخت چالیس سالہ فرمین بی بی اور اڑتیس سالہ نزاکت بی بی کے نام سے ہوئی۔۔جبکہ زخمیوں میں پچاس سالہ شریف اللہ،تیرا سالہ اقرا، آٹھ سالہ مروا اور تین سالہ نمرہ شامل ہیں۔۔بدقسمت خاندان کا تعلق مردان سے ہیں۔۔جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیم نے اسپتال منتقل کردیا