اٹک میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کارروائی، آٹھ ملزمان گرفتار، آلات قبضے میں لے لیے گئے
اٹک کے علاقے انجراء میں پولیس نے غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ انجراء پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر محمد عثمان کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان معین الدین، ظفر گل، امان اللہ، محمد عثمان، نیک محمد، نور خان، غلام خان اور ستار خان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں تین کا تعلق ضلع ٹانک، ایک کا جنوبی وزیرستان، ایک کا ڈیرہ اسماعیل خان، ایک کا ساہیوال اور دو کا ضلع خوشاب سے بتایا گیا ہے۔
پولیس نے غیر قانونی گولڈ مائننگ میں استعمال ہونے والے آلات بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔