گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر امیر مقام کی ملاقات، امن و امان اور لانگ مارچ پر تبادلۂ خیال

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر امیر مقام کی ملاقات، امن و امان اور لانگ مارچ پر تبادلۂ خیال

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، حالیہ لانگ مارچ اور دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خیبرپختونخوا کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام، استحکام اور عوامی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

دونوں رہنماؤں نے صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی اور اس کے مبینہ سیاسی سرپرستوں سے نالاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں