خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ پر کل اعلیٰ سطحی اجلاس متوقع

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ پر کل اعلیٰ سطحی اجلاس متوقع

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر وفاقی حکومت کی جانب سے اہم فیصلے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے، جس میں صدر مملکت، وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تاہم اجلاس، ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ اور 12 اضلاع سے متعلق اطلاعات کی تاحال سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں