پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست خارج کردی

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست خارج کردی

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے وزیراعلیٰ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نوٹس کو چیلنج کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن آئینی اور قانونی اختیارات کے تحت انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرسکتا ہے۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کو اپنی کارروائی کا طریقہ کار خود طے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ عدالت کے مطابق موجودہ کیس میں آئینی مداخلت کی کوئی بنیاد ثابت نہیں ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ہری پور میں انتخابات کے دوران سیاسی تقریر پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، جسے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

عدالت نے درخواست کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں