لاہور میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء کی ریلی، پولیس اور وکلاء آمنے سامنے، دھکم پیل

لاہور میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء کی ریلی، پولیس اور وکلاء آمنے سامنے، دھکم پیل

لاہور میں وکلاء کی جانب سے 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد ایوانِ عدل کے باہر پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

پولیس نے ایوانِ عدل کے مرکزی گیٹ پر اضافی نفری تعینات کی، جس کے بعد وکلاء ایوانِ عدل سے باہر نکل آئے۔ اس دوران پولیس اور وکلاء کے درمیان دھکم پیل کی اطلاعات ہیں۔

صورتحال کے باعث ایوانِ عدل کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں