حضرت کلو بابا سرکارؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات جاری، ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت
مانسر شریف (اٹک): حضرت کلو بابا سرکارؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات مانسر شریف، ضلع اٹک میں عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں، جہاں عرس کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے آنے والے زائرین اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مزار شریف پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔
عرس کے پہلے روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی، وزیر مملکت دانیال چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری ریاض، خادم درگاہ حضرت بری امام سرکارؒ و حضرت کلو بابا سرکارؒ راجہ سرفراز اکرم سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے مزار شریف پر حاضری دی۔
دیگر شخصیات میں ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ، محسن بیگ، راجہ امتیاز جنجوعہ، راجہ سہیل یوسف، ملک امین، نعیم اعظم خان، فیصل خان آف گولڑہ، ڈاکٹر آصف جنجوعہ، راجہ شہزاد جنجوعہ، راجہ ایاز جنجوعہ، سید اسرار حسین شاہ بخاری اور چوہدری منظور سمیت دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر معزز شخصیات نے مزار شریف پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، امن و استحکام اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
عرس کی تقریبات کے دوران روحانی محافل، حمد و نعت، محفل سماع، ذکر و اذکار اور دیگر مذہبی پروگرامز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ روایتی نیزہ بازی کے مقابلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں شائقین کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے۔
محفل حمد و نعت میں معروف نعت خواں حضرات الحاج تسلیم احمد صابری، الحاج شہباز قمر صابری، الحاج عبدالرزاق جامی، محمد عامر فیاضی، محمود الحسن اشرفی، محمد خاور نقشبندی، محمد بلال حیدر، محمد رضوان خالد اور قاری سید مزمل ہاشمی سمیت دیگر نعت خواں حضرات نے شرکت کی اور اپنی خوبصورت آواز میں نعتیہ کلام پیش کیا۔
عرس کے موقع پر زائرین کی سہولت اور سکیورٹی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ملک بھر سے آنے والے عقیدت مند پرامن ماحول میں مذہبی و روحانی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں۔