مریم نواز کے کرپشن کے خاتمے کے ویژن کے تحت اٹک جیل میں کارروائی، سپرنٹنڈنٹ جیل رشوت کے لفافے سمیت گرفتار

مریم نواز کے کرپشن کے خاتمے کے ویژن کے تحت اٹک جیل میں کارروائی، سپرنٹنڈنٹ جیل رشوت کے لفافے سمیت گرفتار

راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کرپشن کے خاتمے کے ویژن کے تحت محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے اٹک جیل میں کارروائی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو مبینہ طور پر رشوت کی رقم پر مشتمل لفافے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کروا دیا۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق کارروائی کے دوران سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جیل خانہ جات میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے واضح کیا کہ کسی بھی افسر یا اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں