اسلام آباد میں نواب آف بہاولپور کی رہائش گاہ پر بڑی چوری، کروڑوں کے تاریخی نوادرات برآمد، ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں نواب آف بہاولپور کی رہائش گاہ پر بڑی چوری، کروڑوں کے تاریخی نوادرات برآمد، ملزمان گرفتار

اسلام آباد پولیس نے تھانہ مارگلہ کی حدود میں نواب آف بہاولپور کی رہائش گاہ سے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی اور تاریخی نوادرات چوری کرنے والے ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کرکے تمام مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق نواب آف بہاولپور کی رہائش گاہ سے چوری ہونے والی اشیا میں چاندی کی تاریخی تخت نما کرسی، چاندی کی سیڑھیاں، قیمتی پیالے، سونے کی پلیٹیں اور مختلف مجسمے شامل تھے، جبکہ دیگر تاریخی اشیا بھی چوری کی گئی تھیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے واردات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مارگلہ سرکل کے ایس ڈی پی او اے ایس پی کیپٹن (ر) نوشروان احسن منہاس کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔

پولیس کے مطابق اے ایس پی نوشروان احسن منہاس نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی سمیت دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا اور انہیں قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے چوری شدہ تمام قیمتی تاریخی نوادرات اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ واردات کے دیگر پہلوؤں کی بھی تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں