*افغان طالبان رجیم کی دہشتگرد تنظیموں کی مسلسل پشت پناہی، عالمی سطح پر تشویش برقرار*
قابض طالبان رجیم کےبدترین دورمیں افغانستان علاقائی اورعالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کا گڑھ بن چکا ہے
*امریکی جریدہ ساؤتھ ایشیا جرنل کے مطابق؛*
افغانستان میں فتنہ الخوارج، داعش خراسان اورالقاعدہ سمیت مختلف عسکریت پسند گروہوں کی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں
مختلف نظریات کے حامل عسکریت پسند گروہ افغانستان میں اسلحے، تربیت اورسہولت کاری کے مشترکہ نیٹ ورکس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، *امریکی جریدہ*
پاکستان متعدد بار فتنہ الخوارج کے افغانستان سے ہونے والے سرحد پار حملوں کا معاملہ اٹھا چکا ہے، *ساؤتھ ایشیا جرنل*
یواین رپورٹس نےافغانستان میں فتنہ الخوارج کی سرگرمیوں اور طالبان رجیم کی حمایت سے متعلق خدشات کو مزیدتقویت دی، *عالمی جریدہ*
افغانستان میں عسکریت پسندوں کی مستقل پناہ گاہیں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی اور علاقائی انضمام کو کمزور کر سکتی ہیں، *ساؤتھ ایشیا جرنل*
افغان نیشنل ریزسٹینس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود بھی افغان طالبان کی سرپرستی میں دہشتگردوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کی تصدیق کرچکے ہیں
*افغانستان میں عسکریت پسند تنظیموں کی موجودگی سے متعلق رپورٹس واضح ثبوت ہیں کہ افغان طالبان رجیم ہی ان کی سرپرست اعلیٰ ہے*